مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے کمانڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماضی کے آپریشن بڑے علاقوں کو کلیئر کرنے کے لئے کئے گئے تھے، سیکیورٹی اداروں اورعوام کی مدد سے تمام آپریشن کامیاب ہوئے، علاقے کلیئر کرنے کے بعد آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا، آپریشن رد الفساد قوم کی حیثیت سے وہابی فساد کو رد کرنے کا عہد ہے، جسے ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے شروع کیا گیا، ملک کو فساد سے پاک کرنے کے لیے ہم سب پرعزم ہیں، ہمیں ملک کے اندر اور سرحد پار دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے، دہشت گرد اور ان کے ساتھی جہاں بھی ہوں گے ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت 15 بڑے آپریشنز کیے گئے اور تمام کامیاب رہے۔ آپریشنز کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار 510 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 4 ہزار 83 غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔ اس دوران ایک ہزار 859 غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، فاٹا اور خیبر پختونخوا میں 8 جب کہ بلوچستان میں 4 بڑے آپریشنز کیے گئے۔ پنجاب میں 2 بڑے آپریشنز میں سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔جس دوران وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار کے کمانڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ احسان اللہ احسان کو کس جگہ اور کب گرفتار کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 اپریل 2017 - 17:47
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے کمانڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔