مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ شام میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حالیہ خودکش حملے میں 60 سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں ادارہ وہابیوں کے بہیمانہ ، مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے علاقہ الراشدین میں وہابی دہشت گردوں نے جان بوجھ کر معصوم بچوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 126 افراد شہید ہوگئے جن میں 60 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے اپنے محاصرے والے علاقہ فوعہ اور کفریا سے ایک معاہدے کے تحت افراد کے انخلا کی اجازت دی اور جب لوگ اپنے بچوں کے ساتھ الراشیدن پہنچے تو وہابی دہشت گردوں نے بسوں پر سوار لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 126 افراد شہید ہوگئے جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کی اس بربریت پر امریکہ اور اس کے اتحادی بالکل خاموش ہیں جبکہ امریکہ نے چند دن قبل جعلی کیمیائی حملے کی خبر سنکر 59 کروز میزائل شام پر داغ دیئے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب شامی بچوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل میں برابر کے شریک ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 اپریل 2017 - 11:03
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ شام میں خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حالیہ خودکش حملے میں 60 سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں ادارہ وہابیوں کے بہیمانہ، مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتا ہے۔