شام کے شمال میں فوعہ اور کفریا علاقوں سے معاہدے کے تحت نقل مکانی کرنے والے نہتے شہریوں کی بسوں پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے خودکش کار بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 38 بےگناہ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمال میں فوعہ اور کفریا علاقوں سے معاہدے کے تحت نقل مکانی کرنے والے نہتے شہریوں کی بسوں پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے خودکش کار بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 38 بےگناہ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ خونخوار وہابی دہشت گرد نے کام بم دھماکے کے ذریعہ فوعہ اور کفریا سے نکلنے والے بےگناہ اور نہتے افراد کی بسوں کو نشانہ بنایا۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو جائے وقوعہ سے حلب کے مغربی شہر راشدین منتقل کردیا گیا ہےاطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والا خود کش بمبار امدادی اشیا فراہم کرنے کے بہانے سے آیا اور بسوں کے قریب اپنی گاڑی کو اڑا دیا۔اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اکثریت علاقے سے انخلا کرنے والے شہریوں کی ہے جن میں 38 بےگناہ اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔