مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے اطراف میں واقع فوعہ اور کفریا علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ شامی بےگناہ شہریوں کو اس وقت نشناہ بنایا گیا جب وہ ایک معاہدے کے تحت علاقہ چھوڑ کر حلب جانے کے لئے بسوں پر سوار ہونا چاہتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق خونخوار وہابی دہشت گردوں نے فوعہ اور کفریا کےبےگناہ اور نہتے شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر وہابیوں کی بزدلی ، بربریت ، سفاکیت اور دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کار میں نصب بم کے ذریعہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام میں وہابی دہشت گردوں کے محاصرے والے علاقے راشدین میں کار میں سوار خودکش وہابی بمبار نے معاہدے کے تحت شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی اور دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ حکام کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے انخلا کے لئےروس ایران اور قطر نے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد پہلے مرحلے میں فوعہ اور کفریا کے علاقوں سے 5 ہزار اور دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقے مادایا اور زبدانی سے 2200 افراد کا انخلا کرنا تھا۔ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لئے ہزاروں افراد دہشت گردوں کےمحاصرے والے علاقے راشدین میں جمع تھے جہاں وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے 40 سے زائد بےگناہ اور نہتے افراد کو شہید اور 50 سے زائد کو زخمی کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 21:26
شام کے شہر حلب کے اطراف میں واقع فوعہ اور کفریا علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ شامی بےگناہ شہریوں کو اس وقت نشناہ بنایا گیا جب وہ ایک معاہدے کے تحت علاقہ چھوڑ کر حلب جانے کے لئے بسوں پر سوار ہونا چاہتے تھے۔