مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے بی61 کے ذریعے نیوکلیئر بم 12کا تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا کے تنوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا ۔ یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ایئر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بم ایف16 طیارے کے ذریعے آسانی سے گرایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے. واضح رہے کہ امریکہ نے جدید ایٹم بم کا تجربہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اپریل 2017 - 08:22
امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا ہے۔