شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں روس اور ایران کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس ، ایران اور شام کی مشترکہ کارروائی جاری رہےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں روس اور ایران کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس ، ایران اور شام کی مشترکہ کارروائی جاری رہےگی۔

شام کے وزير خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھر پور حمایت پر روس اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس اور ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ولید المعلم نے دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب کو قراردیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر امریکہ کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی ر وح کے منافی ہیں۔  شامی وزیر خارجہ نے خان شیخون علاقہ میں کیمیائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیمیائی حملے میں دہشت گرد اور ان کے حامی ممالک کے ملوث ہونے کا قوی امکان  ہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرچکے ہیں اور الزام شامی حکومت پر عائد کرتے رہے ہیں ولید المعلم نے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ، امریکہ خود بھی ظالم ہے اور وہ یمن کے نہتے عوام پر حملہ آور ظالموں کی حمایت بھی کررہا ہے۔۔