مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے ماسکو میں روس اور شام وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر اعلی روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور شام کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس روس کی دعوت پر منعقد کیا جارہا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2017 - 13:48
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔