مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خانہ میں رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 10 خطرناک وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس کارروائي میں تین فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے بستی دیدوانی میں پنجاب رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 انتہائی خطرناک وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت اصغر دیدوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دیدوانی کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 3 اہلکاروں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور عزیز اللہ بھی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 جوان شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے خالی کرانے کےلیے آپریشن تاحال جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2017 - 13:21
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خانہ میں رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 10 خطرناک وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس کارروائي میں تین فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔