اجراء کی تاریخ: 8 اپریل 2017 - 11:44

ترک وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ترک فوج عراق کے شمال میں سنی کردوں پر فوجی حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو  نے کہا ہے کہ ترک فوج عراق کے شمال میں سنی کردوں پر فوجی حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ترکی کے وزير خارجہ نے کہا کہ کرد تنظیم پ ک ک ترکی کے لئے خطرہ ہے اور سنی کرد تنظیم عراق کے سنجار علاقہ میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنا چاہتی ہے لہذا ترکی عراق کے شمال میں سنی کردوں کے خلاف فوجی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔