مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شورش زدہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایم آئی ٹو ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے 25 میل دور جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت دیگر دو افراد بھی ہلاک ہوگئے۔یوکرائن کے فوجی حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پاور لائن کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے مگر وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مارچ 2017 - 15:25
یوکرائن کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے شورش زدہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔