چیچنیا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چیچنیا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں  6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں 6 حملہ آوردہشت گردوں نے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں  6  حملہ آور دہشت گرد  بھی مارے گئے۔ روسی نیشنل گارڈ کا حملے سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے رات ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیس تک پہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈ نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا  جہاں  سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے  تعینات کیے گئے تھے۔