یمنی فورسز نے سعودی عرب کی سرحدی فوجی چیک پوسٹوں الدفینیہ، الکرس،القرناورقائم زبید پر سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کرتے ہوئے 40 سعودی فوجویں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی سرحدی فوجی چیک پوسٹوں الدفینیہ، الکرس،القرناورقائم زبید پر سعودی عرب پر مہلک ضربیں وارد کرتے ہوئے 40 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے العسیر کی سرحدی چیک پوسٹوں پر سعودی عرب کی فورسز پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔ یمنی فورسز نے اس کارروائي میں 40 سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو زلزال 1 میزائل کاٹیوشا اور گراڈ میزائلوں سے سے نشانہ کیا ۔