مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہری نے مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے بعد انگوٹھی پیش کردی ، ترک شہری کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ترک صحافی یوسف اکیون نے جب اپنی محبوبہ کوشادی کی پیشکش کی تو اس کی ویڈیو بھی بن گئی جس میں وہ اپنی محبوبہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مقدس کعبہ یہاں موجود ہے، میں اس کی موجودگی میں تھوڑا سا پریشان ہوں لیکن میرے خیال سے یہ ایک نیک عمل ہے۔ بیشتراکثر افراد یوسف کی اس حرکت پر اشتعال میں آگئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا اکاونٹ وقتی طور پر معطل کرنا پڑا۔ان افراد کا کہنا تھا کہ یہ عمل کسی گناہ سے کم نہیں اور اس میں خانہ خدا کے تقدس کو مجروح کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 مارچ 2017 - 19:15
ترکی کے شہری نے مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے بعد انگوٹھی پیش کردی ، ترک شہری کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔