عمان نےایران کے بارے میں عرب رہنماؤں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عرب رہنماؤں نے اردن کے دارالحکومت امان میں عرب سربراہی اجلاس میں ایران کےخلاف مؤقف اختیار کیا تو وہ اس اجلاس میں اعلی سطح پر شرکت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان نےایران کے بارے میں عرب رہنماؤں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عرب رہنماؤں نے اردن کے دارالحکومت امان میں عرب سربراہی اجلاس میں ایران کےخلاف مؤقف اختیار کیا تو وہ اس اجلاس میں اعلی سطح پر شرکت نہیں کرےگا۔عمان کے اعلی حکام نے اردن کے حکام کوایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس کے بیانیہ میں اگر کوئی اختلافی اور مشکل ساز موضوع موجود ہوا تو عمان اس اجلاس میں اعلی سطح پر شرکت کرنے سے معذور ہوگا۔ عمان کا کہنا ہے کہ اگر بعض عرب برادر ممالک  ایران کے خلاف اپنی انتہا پسندانہ روش پر قائم رہیں اور اپنی مرضی دیگر عرب ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کریں تو عمان ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا۔ واضح رہے کہ عمان اور کویت دونوں ممالک ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حق میں ہیں جبکہ سعودی عرب ، امارات اور قطر، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کومضبوط رکھنا چاہتے ہیں اور خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔