رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں مزاحمتی اقتصاد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک میں ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں ملک میں اسلامی نظام کی خدمات گرانقدر ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں مزاحمتی اقتصاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک میں ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی اندرونی پداوار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں اقتصادی استقلال کے حصول کے سلسلے میں اندرونی پیداوار پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے نئے ہجری شمسی سال کو ملک کے لئے ایک اہم سال قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ سال اقتصادی لحاظ سے بھی اور آئندہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی بنا پر سیاسی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔  رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: گذشتہ برس ایران کے عوام نے کچھ اقتصادی مشکلات کے باوجود سیاسی اور انقلابی میدانوں میں شاندار کارنامے رقم کئے اور یوم القدس اور یوم آزادی کی ریلیوں میں تاریخی شرکت کر کے انقلاب سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر بھرپور ثبوت پیش کیا-رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن آج اقتصادی شعبہ میں ہمارے لئے مشکلات ایجاد کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے لہذا ہمیں بھی اقتصادی شعبہ میں اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ملک کے اقتصاد کو بہتر بنانے کے لئے اچھے، فعال اور انقلابی مدیروں کی ضرورت ہے۔

اقتصادی مسائل دشمن کی ترجیحات میں شامل ہیں دشمن ہم پر اقتصادی شعبہ میں دباؤ ڈال رہا ہے دشمن نے ہمارے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے لہذا ہماری توجہ بھی اقتصادی شعبہ پر مرکوز ہونی چاہیے۔ نادان دشمن ہمارے خلاف عرضہ دراز سے سازشیں کررہا ہےلیکن اسے ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے بعد بھی دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن معاشی خامیوں کو اسلامی نظام کی طرف نسبت دینے کی کوشش کررہا ہے اور وہ اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اسلامی نظام اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کی قدرت نہیں رکھتا حالانکہ اسلامی نظام کے خلاف یہ پروپیگنڈہ غلط اور بے بنیاد ہے اسلام جامع نظام کا حامل نظام ہے اور اسلام کی عوام کے معاشی امور پر گہری توجہ ہے۔ لیکن بعض غیر فعال اور ناتجربہ مدیروں کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی  مشکلات کا سامنا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے مذہبی اجتماعات میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے فرمایا : مذہبی اور معنوی اجتماعات اور پروگراموں میں عوام کی شرکت گذشتہ برس کی شرکت سے کہیں زیادہ تھی اور یہ بہت ہی اہم بات ہے- آپ نے فرمایا کہ یوم آزادی کی ریلیوں اور ماہ محرم و صفر کے اجتماعات اور پروگراموں میں ایرانی عوام کی وسیع شرکت، دوست و دشمن دونوں کے لئے اہم پیغام کی حامل ہے اور اس سے دوست و دشمن سب کے سامنے ایرانی عوام نے اپنی شناخت کو منوایا ہے-

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : اس طرح کے اجتماعات میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایران کے عوام، دین و مذہب کے امورکی پابندی کا معاملہ ہو یا ملک کے سیاسی معاملات اور انقلابی اقدار کی حفاظت کی با ت ہو، ہر میدان میں پوری طرح متحد ہیں- رہبرانقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کے اتحاد اور انقلاب و اسلامی نظام نیز مذہبی امور کی پابندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ نیا سال بھی اس لحاظ سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے-

آپ نے اقتصادی مسائل کو ملک کے مسائل میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقتصادی میدان میں سرعت عمل کا مظاہرہ کیا جائے- انہوں نے فرمایا کہ اگر ایران کے عوام کے نقطہ نگاہ سے اقتصادی مسائل سرفہرست ہیں تو دشمن نے بھی ان ہی مسائل کو اپنی ترجیحات میں قرار دے رکھا ہے اور دشمن، ایران کو اقتصادی میدان میں کمزور کر کے عوام اور حکومت کے دمیان فاصلہ پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس طرح اپنے مقاصد حاصل کرسکے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے نادان اور بے دین دشمن برسوں سے اس میدان میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن وہ اب تک ناکام رہا ہے اور آئندہ بھی اس کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور ایرانی عوام کے لئے اسلامی نظام کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوری نظام نے اس عرصے میں انتہائی غیر معمولی کارنامے انجام دیئے ہیں اور عوام کی بہت زیادہ خدمت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر ان خدمات کا طاغوتی حکومت کے دور سے موازنہ کیا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام نے عوام کی کتنی زیادہ خدمت کی ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علمی اور سائنسی میدانوں میں ایرانی نوجوانوں کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے فرمایا : اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران میں علمی ترقی پچیس گنا زیادہ ہوئی ہے - آپ نے ایرانی نوجوانوں میں پائے جانے والی بے پناہ استعداد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مستقبل میں ایران میں بہت ہی اہم کام انجام پائیں گے تو بااستعداد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ہی یہ بات کہی جاتی ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے ایران کے عظیم قدرتی ذخائر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : گیس کے ذخائر کے لحاظ سے ایران دنیا میں پہلے نمبر پر ہے- اور اسی وجہ سے دشمن نے ایران پر طمع کی نظریں جمائی ہوئی ہیں دشمن ایران کے قدرتی ذخائر پر تسلط حاصل کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : البتہ یہ دشمنوں کی پرانی خواہش ہے اور ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو سکے گی اور وہ اپنی یہ خواہش قبر میں لے کر جائیں گے- رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے آئندہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ میرے لئے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ یہ ہے کہ لوگ زیادہ سےزیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے دشمنوں کو مایوسی اور دوستوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔میں نے ہمیشہ عوام کی آراء کا بھر پور دفاع کیا ہے اور عوام کی آراء کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی-