مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ہر سال کی طرح امسال بھی مشہد مقدس میں نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ روضہ مبارک کے حکام کے مطابق رہبر معظم کا خطاب مقامی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا۔پروگرام کا انعقاد حضرت امام خمینی (رہ) کے رواق اور اس سے ملحقہ رواقوں کیا جائے گا۔ رہبر معظم اپنے خطاب میں ملکی اور عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مارچ 2017 - 13:44
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ہر سال کی طرح امسال بھی مشہد مقدس میں نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔