جرمنی کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مایر نے جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مایر نے جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اشٹائن مایر کو حکمراں اتحاد نے صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا اور وہ پارلیمنٹ سے 931 ووٹ لیکر جرمنی کے بارہویں صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے اور آج سے اس نے جرمنی کی صدارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔