پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی، انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی تاہم رینجرز اہلکار حملہ میں محفوظ رہے۔ رینجرزکی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 گرفتار کرلیے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔رینجرزذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت جاوید جہنگیل اورمجاہد پرہار کے نام سے ہوئی ہے جب  کہ راشد نامی تیسرا حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی جی خان میں رینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور7 گرفتار کیے گئے تھے۔