مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شہید فرج اللہ ، شہید فضل اللہ اور شہید ناصر کے والد بزرگوار حاج رضا فلاوند کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے مرحوم فلاوند کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ ، پسماندگان اور دوستوں کو تسلیت پیش کی ۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم فلاوند نے ایسے فرزندوں کی تربیت کی جنھوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کو قربان کردیا ۔ صدر نے مرحوم فلاوند اور ان کے شہید فرزندوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2017 - 12:10
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شہید فرج اللہ ، شہید فضل اللہ اور شہید ناصر کے والد بزرگوار حاج رضا فلاوند کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔