مہر خبررساں ایجنسی نے این پی آر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن مشرقی ایشیا کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹیلرسن ایک چھوٹے جہاز کے ذریعہ ٹوکیو پہنچے ہیں جس میں 26 افراد سوار تھے امریکی وزیر خارجہ جاپان کے بعد جنوبی کوریا اور چین کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اس سفر میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2017 - 21:02
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن مشرقی ایشیا کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔