اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2017 - 13:42

چین کے شہر لون کانگ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور38 زخمی ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر لون کانگ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور38 زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق حادثہ لنکانگ کے علاقے ین زیان کاؤنٹی کے ہائی وے پر رات گئے پیش آیا، بس سے ٹکرانے کے بعد سیمنٹ سے بھرا ٹرک سڑک سے اتر گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت47 افراد سوار تھے،حکام نے حادثے کی تفتیش کا آغاز کردیاہے۔