مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے بیان میں تدمر اور اس کے اطراف کے علاقہ کو خونخوار وہابی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل شامی فورسز اور اس کے حامیوں نے تدمر علاقہ کو وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شامی فوج کے کمانڈر نے تدمر کی آزادی کو شامی فوج کی بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ شامی فوج کے مطابق تدمر کی آزادی میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اس سے قبل تدمر کے مغربی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تدمر سے بھاگ گئے ہیں۔ شامی طیاروں نے بھاگنے والے داعشی دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔