مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوجی اہلکار کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پٹرولنگ پر تھے ذرائع کے مطابق علیحدگی پسندوں کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔واقعہ کے بعد ہندوستانی فوجیوں نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 فروری 2017 - 11:56
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔