مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں ضلعی عدالت کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 3 وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں ایک خودکش حملہ آور نے ضلع کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ پر اس نے خود کو اڑا لیا، جبکہ دوسرا حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سہیل خالد اور ضلعی ناظم چارسدہ فہد خان کے مطابق تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، 2 حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی حکومت وہابح دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 فروری 2017 - 11:38
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں ضلعی عدالت کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 3 وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔