مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اس بار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پریس کانفرنس کے دوران تنقید کرنے والے میڈیا گروپس کے صحافیوں کو کئي بار ڈانٹ چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 فروری 2017 - 11:47
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا ہے۔