پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فوج کے کیپٹن سمیت 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی  فوج کے کیپٹن سمیت 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں فوجی قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس میں قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کےترجمان مطابق ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن طحہٰ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہترجان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔