پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور جوادی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور جوادی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ علامہ تصور جوادی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی زخمی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں دہشت گردون نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے ڈان کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔