مہر خبررسان ایجنسی نےایکسپریس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں زرمیلان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایف سی کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زرمیلان میں سرچ آپریشن کے دوران باردوی سرنگ میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم تنیوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی ادارے اور تنظیمین دہشت گردوں کو شہید قراردیتی ہیں جبکہ پاکستانی فوج اپنے جوانوں کو شہید کہتی ہے لیکن پاکستانی حکومت نے درمیان راستہ اختیار کررکھا ہے وہ وہابیوں کے ساتھ بھی ہے اور فوج کے ساتھ بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2017 - 11:52
پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیر ستان میں زرمیلان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں.