مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ممالک میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے 5 جوانوں کے سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش سےم نسلک وہابی دہشت گرد گروہ انار بیت المقدس نے مصر کے 5 جوانوں کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کردیا ہے۔ داعش دہشت گردوں نے مصری جوانوں کے سر میں گولی مار کر انھیں ہلاک کیا۔ وہابی دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس اسرائیل کے ساتھ لڑنے کے بجائے مصری فوج سے لڑرہا ہے وہابی دہشت گردوں کی اصل پہچان ہی یہی ہے کہ وہ اسرائیل کے بجائے اسلامی ممالک مين عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 فروری 2017 - 20:17
اسلامی ممالک میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصر کے 5 جوانوں کے سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔