مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل تجربے پر اسرائیلی وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں ۔ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے تجربے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسر نے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ یہودیوں اور سعودیوں کی ایران کے خلاف مشترکہ سازشیں اور وکششیں جاری ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 جنوری 2017 - 14:01
اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل تجربے پر اسرائیلی وزیر اعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں ۔