اجراء کی تاریخ: 30 جنوری 2017 - 22:49

فرانس کے وزير خارجہ ایک اعلی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزير خارجہ جان مارک ایرو ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ فرانس کے وزیر خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔