مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ابو بکر نامی مسجد سے پولیس نے 2 خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں لیکن اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گيا۔ پہاڑی پورا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر موٹروے کے ساتھ واقع مسجد ابو بکر پر چھاپہ مارا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مسجد کے موذن کے کمرے سے 2 خودکش جیکٹس ملیں، جن میں 5 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔تاہم چھاپے کے وقت موذن اپنے کمرے میں موجود نہیں تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان کا کہنا تھا کہ خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لئےم سجدوں اور وہابی مدرسوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اور وہابیوں کے زیر انتظام مسجدوں اور مدارس میں دہشت گردوں کو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اسلام آباد کی لال مسجد اس کا ایک اہم نمونہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2017 - 12:45
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ابو بکر نامی مسجد سے پولیس نے 2 خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں لیکن اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گيا۔