مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے ریکس ٹیلرسن کو صرف ایک ووٹ کے فرق سے نیا امریکی وزیرِ خارجہ نامزد کرلیا ہے۔امریکی سینیٹ کی 21 رکنی کمیٹی برائے امورِ خارجہ پہلے ہی ریکس ٹلرسن کی نامزدگی پر مخالفت کا اظہار کرچکی تھی لیکن پھر بھی وہ کمیٹی کے 10 ڈیموکریٹ ووٹوں کے مقابلے میں 11 ری پبلکن ووٹ لے کر اس عہدے کےلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔
اب ٹیلرسن کی حتمی تقرری کےلئے امریکی سینیٹ کی سطح پر ووٹنگ ہوگی جہاں ری پبلکن پارٹی اپنے 52 سینیٹروں کے ساتھ پہلے ہی اکثریت میں ہے، اس لئے قوی امید ہے کہ اس مرحلے پر بھی ٹلرسن کو کسی خاص مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ٹلرسن روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حامی ہیں۔