مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کا صوبہ دیرالزورمیں وہابی دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ شامی فوج نے دیر الزور کے علاقہ تل خنزیر کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل خنزیر کو آزاد کرنے کے آپریشن کے دوران درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر روسی جنگی طیاروں نے بھی دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2017 - 16:07
شامی فوج کا صوبہ دیرالزورمیں وہابی دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ شامی فوج نے دیر الزور کے علاقہ تل خنزیر کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔