مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے 1500 فوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ افغانستان میں ڈیڑھ ہزار امریکی فوجی اہلکاروں کو تعینات کرے گا ۔ 9 ماہ کی مدت کے دوران یہ اہلکار افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے ۔
یاد رہے کہ افغانستان میں پہلے ہی 300 امریکی اہلکار تعینات ہیں ، باقی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2017 - 14:06
امریکہ نے 1500 فوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو افغان فوج اور پولیس کو تربیت کے مشن میں مدد دیں گے۔