رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے مرکز میں و اقع پلاسکو عمارت میں آگ بجھانے والے عملہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آگ بجھانے والے عملے کے اہلکاروں کی فداکاری اور شجاعت قابل تحسین ہے اور ان کی شہادت پر دل میں رنج و الم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران کے مرکز میں و اقع پلاسکو عمارت میں آگ بجھانے والے عملہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: آگ بجھانے والے عملے کے اہلکاروں کی فداکاری اور شجاعت قابل تحسین ہے اور ان کی شہادت پر دل ملول اورغمزدہ ہے۔

رہر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہر کے مرکز میں واقع عمارت میں آگ لگنے اور اس کے بعد منہدم ہونے پر سخت دکھ اور افسوس ہوا ہے لیکن فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے فداکاری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیا اور اپنی ماموریت کے دوران اپنی جان جاں آفرین کے حوالے کردی اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔ رہبر معظم نے اعلی حکام کی مجاہدانہ کوشش کی تعریف کرتے ہوئے انھیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔