مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری نے سعد آباد محل میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور گراؤنڈ میں موجود خصوصی دستوں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شام کے وزیر اعظم تہران میں ایران کے نائب صدر کے علاوہ ایران کے صدر حسن روحانی، اور ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2017 - 10:53
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری نے سعد آباد محل میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔