اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2017 - 20:43

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہے جس کے متعدد فوائد ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدارپانی میں ڈال کرپی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہے جس کے متعدد فوائد ہیں لیکن اگر اس کی کچھ مقدارپانی میں ڈال کرپی جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جن میں کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔

بلڈ پریشر:

لیموں میں پوٹیشئیم کی مقدارکے باعث ہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ پانی میں لیموں ڈال کرپینے سے متلی اورچکر سے بھی فوری طور پر چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

بہترین جلد:

جلد کو صحت بخش رکھنے کے لیے بھی لیموں کا استعمال اہم ہے جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں۔

ہاضمے کے لیے مفید:

نیم گرم پانی میں لیموں کے رس کی تھوڑی سی مقدارشامل کرکے پینے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ لیموں کا رس جسم سے ٹاکسن ختم کرکے عمل انہضام میں بھی بہتری لاتا ہے۔

ڈپریشن سے چھٹکارا:

حیرت انگیز طورپر لیموں آپ کوکسی بھی قسم کے ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں خاصی مدد دیتا ہے جب کہ آپ کے خراب موڈ کو بھی ٹھیک کردیتا ہے، لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

موٹاپے میں کمی:

ماہرین کے مطابق لیموں کی کچھ مقدارکواپنے کھانے میں شامل کرنے سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے جب کہ نہارمنہ لیموں کی کچھ مقدارگرم پانی، شہد اور دارچینی کے ساتھ لینے سے وزن میں کمی کا خاصا فرق آتا ہے۔