مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز موصل یونیورسٹی میں داخل ہوگئی ہیں عراقی فورسو کے آپریشن میں کئی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق کے صوبہ نینوا میں فوجی آپریشنز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف کئی روز سے جاری شدید لڑائی کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے موصل یونیورسٹی پر حملہ کر کے کیمپس میں متعدد عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
عبدالامیر کے مطابق عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ داعش تنظیم موصل کے وسط میں دریائے دجلہ پر باقی ماندہ پُلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر کے بائیں طرف دوسرے پُل کا کنٹرول سنبھال کر عراقی پرچم لہرا دیا جبکہ نینوا صوبے کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی مذکورہ فورسز کو کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے الصدریہ کے علاقے کے علاوہ سرکاری محکموں کے کمپلیکس کو بھی آزاد کرا لیا ہے، اس دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2017 - 15:19
عراقی فورسز موصل یونیورسٹی میں داخل ہوگئی ہیں عراقی فورسو کے آپریشن میں کئی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔