نو منتخب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے۔ چین کو ان جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نو منتخب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے۔ چین کو ان جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کی سماعت کے موقع پر نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لئے روس خطرے کا باعث ہے اور روس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کے مترادف ہیں ایسے اقدامات پر روس کا احتساب ضروری ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ امریکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو مشورہ دیں گے کہ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں،میکسیکیو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ ٹلرسن کا کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق نہیں کرتے کہ جاپان سمیت دیگر ملکوں کا ایٹمی ہتھیار رکھنا غلط بات نہیں ہے۔