مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا 82 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا. آیت اللہ ہاشمی حضرت امام خمینی (رہ) کے شاگرد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا 82 برس کی عمر میں انتقال  ہوگیا. آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی حضرت امام خمینی (رہ) کے شاگرد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی تھے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنبجانی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے ۔ انھوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے جو دو دوروں تک ایران کے صدر رہے ۔۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی  مجلس خبرگان کونسل کے بھی صدر رہے ۔آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی مجمع تشخیص مصلحت نظام  کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ وہ اسلامی انقلاب کی تحریک کے تمام میدانوں میں پیش پیش رہے اور انہیں سات بار جیل بھی جانا پڑا۔ وہ مجموعی طور پر ساڑھے چار سال تک جیل میں رہے لیکن ان کے عزم مصمم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی منگل دن تک بند رہیں گے۔