امریکہ نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں 300 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔  امریکی میرین فورسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹاسک فورس ساؤتھ ویسٹ کے 300 فوجی اہلکار آئندہ موسم بہارمیں ہلمند میں تعینات کیے جائیں گے۔ یہ فوجی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف مہم میں افغان فورسزکو معاونت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ ابتدائی طور پر یہ فوجی 9 ماہ تک کے عرصہ کیلیے تعینات رہیں گے اور بعد میں روٹیشن کی بنیاد پراسی طرح کے مشنزجاری رہیں گے۔ افغان حکومت نے امریکی فوجیوں کے صوبہ ہلمند میں تعیناتی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ادھر افغان وزارت خارجہ کے ترجمان محمد ردمانش نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی سے دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔