مصر کی فوجی عدالت نے مصر کی اخوان المسلمین تنظیم کے 148 ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اصوات مصریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی فوجی عدالت نے مصر کی اخوان المسلمین  تنظیم کے 148 ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اخوان المسملین کے ان ارکان پر الزام عائد کیا گيا ہے کہ انھوں نے اگست 2013 میں مصر کے صوبہ المانیا میں تشدد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مصری عدالت نے اخوان المسملین کے 10 افراد کو اس کیس میں بری کردیا ہے۔