امریکی حکومت نے اپنے آخری ایام میں میزائل پروگرام سے وابستہ 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنے آخری ایام میں میزائل پروگرام سے وابستہ 7پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن7 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ ملکی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے خلاف کام کررہی تھیں۔پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے پتے دئیے گئے ہیں۔