مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں داعش کے ٹھکانے کی تلاشی لیتے ہوئے روسی فوجیوں کو ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں لوگوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے دفن کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان تمام افراد کو داعش دہشت گردوں نے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام لاشوں میں سے اکثر کے بعض اعضاءموجود نہیں تھے اور ان میں سے زیادہ تر کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل آئیگور کوناشنکوف کا کہنا تھا کہ " گزشتہ دنوں حلب میں تعینات کیے گئے روس کے زمینی فوجیوں نے یہ بہت بڑی اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔حلب میں روس کی زمینی فوج کا یہ آپریشن بہت سی مغربی ممالک کی فرضی کہانیوں کا خاتمہ کر دے گا جو مغربی سیاستدانوں نے دنیا میں پھیلا رکھی ہیں۔فوج نے حلب پہنچنے کے بعد شدت پسندوں سے واگزار کروائے گئے علاقے کا جو ابتدائی سروے کیا ہے اس کے نتائج ہی بہت سوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیں گے۔ شدت پسندوں نے اس علاقے میں جابجا بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ وہاں ایک چھوٹے سے علاقے سے 3ٹینک، 2توپیں ، 2راکٹ لانچر اور کئی گھریلو ساختہ مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں۔علاقے میں 7بڑے ویئرہاﺅسز اسلحے و گولہ بارود سے بھرے ہوئے تھے اور ان کی سپلائی کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔" ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کے بھیانک جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے کیونکہ دہشت گرد تمام وحشیانہ جرائم سعودی عرب اور امریکہ کے زير نظر انجام دے رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2016 - 10:29
شام کے شہر حلب میں داعش کے ٹھکانے کی تلاشی لیتے ہوئے روسی فوجیوں کو ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں لوگوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے دفن کیا گیا تھا۔ شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کے بھیانک جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔