مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روسی ہوائی جہاز کے سانحہ پر روسی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے روسی جہاز 91 مسافروں سمیت بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگيا ہے روسی جہاز کے حادثے میں تمام افراد ہلا ہوگئے ہیں ان میں 9 صحافی بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے ٹکڑے ساحلی شہر سوچی سے ڈیڑہ کلو میٹر دور بحیرہ اسود سے 50 سے 70 میٹر کی گہرائی سے ملے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ایک شخص کی لاش ملنے کی بھی تصدیق کی۔اس سے پہلے طیارے کے ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔جہاز کے تباہ ہونے سے پہلے روسی خبر رساں ادارے آر ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ روس کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹی یو-154 طیارہ بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع روس کے تفریحی شہر سوچی سے اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔رپورٹس کے مطابق طیارہ شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا، جہاں روس کے فوجی اڈے پر سال نو کے موقع پر جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2016 - 13:29
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روسی ہوائی جہاز کے سانحہ پر روسی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے روسی جہاز 91 مسافروں سمیت بحر اسود میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔