مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل دفعہ 144 نافذ کر کے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کی درخواست پر کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 سے 25 دسمبراور31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2016 - 12:24
پاکستان کے شہر کراچی میں کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل دفعہ 144 نافذ کر کے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔