شام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی کے فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکی کے فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت 88 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شامی مبصرین کے مطابق ترک فورسز نے آج شمالی علاقے میں داعش کے گڑھ پرتازہ فضائی کارروائی کی ، جس میں 3 بچوں سمیت 16 شہری مارے گئے ۔
اس کارروائی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں ترکی کی فضائی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد88 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی اس سے قبل داعش دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔