مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے صدور آئندہ ماہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آئندہ ماہ قزاقستان میں ملاقات کریں گے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے صدور اس سہ فریقی اجلاس میں شام کے مستقبل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
روس ، ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے بحران کا حل فوجی نہیں اور شام کے بحران کو قزاقستان میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔