مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو القاعدہ اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزير اعظم نواز شریف بوسنیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان سے وہابی دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کا مکمل عزم کیے ہوئے ہیں، ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے اور پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ذرائع ابلاغ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے اس دعوی کو کھوکھلا اور بے بنیاد قراردے رہے ہیں کیونکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کی اصل وجہ وہابی نظریہ ہے جو پاکستان میں موجود ہے جس کا صفایا کرنا پاکستانی وزير اعظم کے بس کی بات نہیں ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2016 - 17:21
پاکستان کےوزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو القاعدہ اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔